”اگر مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم میں اس ملک دشمن شخص کا نام لے دے تو میں انہیں ایک لاکھ روپے انعام دوں گا“ایک پاکستانی نے ایسا اعلان کردیا کہ سابق وزیراعظم کی بیٹی کو مشکل میں ڈال دیا

”اگر مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم میں اس ملک دشمن شخص کا نام لے دے تو ...
”اگر مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم میں اس ملک دشمن شخص کا نام لے دے تو میں انہیں ایک لاکھ روپے انعام دوں گا“ایک پاکستانی نے ایسا اعلان کردیا کہ سابق وزیراعظم کی بیٹی کو مشکل میں ڈال دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک آزادی کشمیر اور ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حافظ خالد ولید نے مریم نواز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران بھارتی جاسوس و دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا نام لے دیں اور ہندوستانی دہشت گردی کی مذمت کریں تو وہ انہیں ایک لاکھ روپے انعام دیں گے۔

باغ منشی لدھا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوںنے کہاکہ جس طرح سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا اسی طرح مریم نواز بھی بھی کلبھوشن یادیو کی دہشت گردی کی مذمت نہیں کریں گی۔حافظ خالد ولید نے کہاکہ اگر وہ حالیہ انتخابی مہم میں کلبھوشن یادیو نیٹ ورک اور ان کی دہشت گردی کی مذمت کریں تو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیں گے۔

مزید : لاہور