پاکستانی فنکاروں کو نظرانداز کرنے سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے:مائرہ خان
لاہور(آن لائن)شوبز میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والے اداکاروں کو سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں‘جاوید شیخ
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہناتھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے مگر پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کیساتھ ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔