ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی: شعیب ملک

ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی: شعیب ملک
ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی: شعیب ملک

  

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ الیون کا آنا بہت اچھا اقدام ہے اس سے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی۔

ورلڈ الیون کے خلاف پہلے میچ میں محمد عامر میدان میں نظر نہیں آئیں گے

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آزادی کپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے، پاکستان میں دنیا کے بہترین کھلاڑی آئیں گے اور اس اقدام سے ملک میں عالمی کرکٹ کی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون سے بہت اچھا مقابلہ ہوگا تاہم بحیثیت سینئر کھلاڑی بہت زیادہ دبا ؤبھی ہوتا ہے لیکن ہم نے بھرپور تیاری کررکھی ہے اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی اپنے تجربے کی روشنی میں بیٹنگ سے متعلق ٹپس دی ہیں۔

مزید : کھیل