نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے سب سے موزوں آدمی کون ہو گا ؟سینئر صحافی سلیم صافی نے سوال کیا تو چوہدری نثار نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر نواز شریف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے سب سے موزوں آدمی کون ہو گا ؟سینئر ...
نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے سب سے موزوں آدمی کون ہو گا ؟سینئر صحافی سلیم صافی نے سوال کیا تو چوہدری نثار نے ایسا جواب دے دیا کہ سن کر نواز شریف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں خود کو مسلم لیگ کی صدارت کے لیے مناسب نہیں سمجھتا ،پارٹی کی صدارت کے لیے شہباز شریف موزوں ترین امیدوار ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں اینکر پرسن سلیم صافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کے بعد آپ پارٹی میں صدارت کے لیے سب سے موزوں کسے سمجھتے ہیں ،اس سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود کو پارٹی صدارت کے لیے موزوں نہیں سمجھتا کیونکہ میں زیادہ گھلتا ملتا نہیں ہوں ،نواز شریف کے بعد شہباز شریف پارٹی کی صدارت کے لیے موزوں ترین انسان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں گروپ بنانے کی گیم میں زندگی بھر نہیں جاﺅں گا کیونکہ یہ منافقت ہے ،میرے جو بھی اختلافات ہونگے ان کا نواز شریف کے سامنے اظہار کروں گا ۔چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے لوگوں نے وزیراعظم بننے کا آپشن دیا ،شاہد خاقان عباسی کو میری مشاورت سے وزیراعظم بنا یا گیا ۔

مزید خبریں :گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیاسائٹ ٹویٹر کی جانب سے کشمیر ی نوجوانوں کو مسلسل کیا پیغام بھیجا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد دُکھ ہو گ

مزید : قومی