کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہتا ہوں،عمران خان کو بطور سابق کھلاڑی دعوت دی:نجم سیٹھی

کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہتا ہوں،عمران خان کو بطور سابق کھلاڑی دعوت ...
کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہتا ہوں،عمران خان کو بطور سابق کھلاڑی دعوت دی:نجم سیٹھی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہتا ہوں ،ہم نے سابق کھلاڑیوں کو میچز دیکھنے کی دعوت دی ،اسی بنیاد پر عمران خان کو دعوت دی گئی تاہم ابھی تک انہوں نے ہمیں کو ئی جواب نہیں دیا۔

ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی: شعیب ملک

نجی چینل ”اے آر وائی“کے پروگرام ”سوال یہ ہے “ میں گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی بہت محفوظ شہر ہے ،وہاں بھی سیف سٹی پراجیکٹ ہو نا چاہیے ،پی ایس ایل کے میچز وہاں کروانے کی کوشش کریں گے ۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ 2019کا پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔چئیرمین پی سی بی کا  کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی ہے ،زیادہ رنز بنیں گےلیکن دونوں ٹیموں میں باﺅلر بھی اچھے ہیں۔بھارت کے ساتھ سیریز کے آج بھی خواہشمند ہیں لیکن بی سی سی آئی تعاون نہیں کر رہا ،ان کی ہٹ دھرمی اس حد تک قائم ہے کہ وہ ہم سے نیوٹرل  مقام پر بھی کھیلنے کو تیا ر نہیں،   انہوں نے ہم سے دو سیریز نہیں کھیلی اسی وجہ سے ان پر معاوضے کے لیئے آئی سی سی میں کیس کیا ہو ا ہے۔

مزید : کھیل