یمن میں ڈرون حملہ،5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

صنعا(آئی این پی ) یمن میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔
داغستان،شہری نے داعش میں شامل ہونے والی بیوی سے بچے واپس لے لیے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک گاوں کے عینی شاہدین کا کہناہے کہ ڈرون حملے کا نشانہ ایک کار تھی اور اس میں سوار2 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں جب کہ 3شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔دوسری جانب مقامی اہلکارکا کہناہے کہ ان دونوں دیہات میں القاعدہ کا عمل دخل پایا جاتا ہے اورالقاعدہ کی یمنی شاخ نے خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی یمن میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے اور اسے تواتر سے امریکی ڈرون حملوں کا سامنا رہتا ہے۔