این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کی گاڑی کے سامنے ایک نوجوان آیا اور اپنی شرٹ پھاڑڈ الی، نیچے چھاتی پر ایسا کیا لکھا تھا کہ مریم نواز بھی دیکھتی رہ گئیں

این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کی گاڑی کے سامنے ایک نوجوان آیا ...
این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کی گاڑی کے سامنے ایک نوجوان آیا اور اپنی شرٹ پھاڑڈ الی، نیچے چھاتی پر ایسا کیا لکھا تھا کہ مریم نواز بھی دیکھتی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاسی جماعتوں میں ہرقسم کے دھیمے مزاج اورسنجیدہ  کارکن موجودہوتے ہیں جبکہ کچھ کارکن توایسے جذباتی  اور جوشیلے  کارکن ہوتے ہیں جواپنے لیڈوں کے ایک اشارے پراپنی جا ن نچھاورکردیتے ہیں، ایساہی ایک واقعہ پاکستان مسلم لیگ ن  این اے 120 میں نکالی گئی ریلی کے دوران پیش آیا جہاں ایک جذباتی کارکن نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گاڑی کے شیشے کے سامنے پہنچ کر انتہائی جذباتی انداز میں اپنی زیب تن قمیض کا گریبان چاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعدحلقہ این اے 120میں ضمنی انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزدکردہ امیدواربیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم ان دنوں زوروں پرہے ،ان کی صاحبزادی مریم نوا ز انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے کے چکر پے چکر کاٹ رہی ہیں ، حلقے میں جلسے ،ریلیاں اور تاجروں سے ملاقات کے علاوہ وہ مسلسل این اے 120 کے ہر علاقے کا دروہ کر رہی ہیں ،اسی انتخابی مہم کے دوران اس وقت بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ان کی گاڑی کے سامنے ایک ایساجیالاسامنے آگیاجس نے مریم نوازکے سامنے اپنی قمیض کا گریبان  پھاڑ ڈالا، اور اپنی چھاتی پر لکھا ہوا میاں نوازشریف کانام مریم بی بی کو دکھایا ،جس پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے  نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے ہوئے اس تصویر کو  اپنے سوشل میڈیااکاﺅنٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر بھی شیئربھی کیا۔

مزید :

لاہور -