بھارت ، مسلمانوں کے مکانات پر ہندوؤں کا پتھراؤ، کئی افراد زخمی
حیدرآباد(آئی این پی ) بھارت میں تلنگانہ کے شہر کاغذ نگر میں2فرقوں کے درمیان فیس بک پوسٹ کو لے کر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ اس درمیان ہندوشدت پسند تنظیموں نے مسلم نوجوانوں کے فیس بک پوسٹ کو لیکر کاغذ نگر مارکیٹ سے احتجاجی جلوس نکالا اورمسلمانوں کے مکانات پر پتھراو کردیا ۔
کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہتا ہوں،عمران خان کو بطور سابق کھلاڑی دعوت دی:نجم سیٹھی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مسلم نوجوان نے اکثریتی فرقے سے جڑے نوجوانوں کے فیس بک پوسٹ پر تبصرہ کیا اور کاغذ نگر میں سوشل میڈیا پر اپنی سکرپٹ شاٹ وائرل کردی جس کے بعد ہندویواواہنی اور دیگر شدت پسند ہندوتنظیموں نے کاغذنگر بازار میں ریلی نکالی اور وارڈ نمبر 14سے گزرتے ہوئے مسلم مخالف نعرے لگانے لگے جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے۔ مظاہرین نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھراو شروع کردیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی آصف آباد کے ایس پی سانپریت سنگھ اور ڈی ایس پی نے موقع وارادت پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا اور علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔