مخالفین کامنشورانگلی،دھرنا،سازشیں،پنامااوراقامہ ، نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: مریم نواز

مخالفین کامنشورانگلی،دھرنا،سازشیں،پنامااوراقامہ ، نواز شریف عوام کے دلوں ...
مخالفین کامنشورانگلی،دھرنا،سازشیں،پنامااوراقامہ ، نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما ءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف دلوں کی دھڑکنہیں اور وہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں جبکہ عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیںاوریہ وہ مہرا ہیں جو اب پٹ چکا ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین کا منشور انگلی، دھرنا، سازشیں ، پانامہ اور اقامہ ہے جبکہ نوازشریف کامنشورموٹرویزکاجال بچھانا، ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ 

ووٹ کے تقدس کے مشن میں نواز شریف کے ساتھ ہوں مگر طریقہ کار پر اختلاف ہے:چوہدری نثار
این اے120میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنماءمریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین الزامات کی سیاست کرکے چور دروازوں سے اقتدا ر میں آنا چاہتے ہیں لیکن عوام ایسے طریقوں کو مسترد کرتی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ شکر ہے2013ءمیں حکومت نہیں ملی ، خان صاحب سن لیں ! 2018میں آپ بھی آپ کو حکومت نہیں ملے گی۔ ملک سے دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ نوازشریف کامنشورہے اور انہوں نے اس منشور کو عملی جامہ پہنایا ہے ،آج کاپاکستان 2013ءکے پاکستان سے بہترہے ۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے میں سزانوازشریف کونہیں،عوام کے ووٹ کوملی ہے اوریہ سزاپاکستان کوملی ہے،نواز شریف پر مقدمہ پناماپرچلا،جس میں نوازشریف کانام ہی نہیں جبکہ جن کانام پنامامیں ہے ان پرمقدمہ چلاہی نہیں جا رہا۔ عمران خان کا یا ان کے باپ دادا کاکوئی کاروبارنہیں ہے تو ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ اپنے بیٹے سے تنخوانہ نہ لینے پرمنتخب وزیراعظم کوکیوں نکالاگیا، کیاعمران خان اپنوں سے تحفے نہیں لیتے ؟ ان کے اپنے الزمات میں کوئی صداقت ہوتی تو نواز شریف کو نااہلی اقامہ پر نہ ہوتی ۔ عمران خان لاہور کی ترقی پر تنقید کرتے رہے ہیں اور اب خود لاہور سے ووٹوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ جب جب لاہور بولتا ہے تو تب تب سارا پاکستان بولتا ہے، 17ستمبر کو لاہور میں شیر بولے گا اور عوامی اپنے لیڈر کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا حساب دیں گے۔

مزید :

قومی -