میں نے فرائض محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیئے:اے ڈی خواجہ

میں نے فرائض محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیئے:اے ڈی خواجہ
میں نے فرائض محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیئے:اے ڈی خواجہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ میں نے فرائض محکمانہ تقاضوں کی روح کے مطابق انجام دیئے،ایس ایچ اوز کی تعیناتی گمان اور اندازوں پر نہ کی جائے۔

امریکا نیوکلیئر معاہدے سے نکلا تو ایٹمی پروگرام بحال کر دیں گے :ایران

اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی پیشہ ورانہ بنایادوں پر کی جانی چاہیے ،تھانوں کی سطح پر شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہو گا۔اگر تھانوں کی صورتحال نہ بدلی تو متعلقہ عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ اے ڈی خواجہ نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد آئی جی کا عہدہ دوبارہ سنبھالتے ہوئے صوبے میں ان کے بعد کی گئی تعیناتیوں کو کالعدم قرار دے کر سب کو سات جولائی والے عہدوں پر واپس کر دیا تھا۔اس بات کی بھی امید ظاہر کی جار ہی کہ صوبائی حکومت اس بار ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

مزید : کراچی