انٹرمیڈیٹ امتحان(پارٹll) 2017ء کے نتائج کا اعلان 12 ستمبرکو ہو گا

انٹرمیڈیٹ امتحان(پارٹll) 2017ء کے نتائج کا اعلان 12 ستمبرکو ہو گا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان(پارٹll)سالانہ 2017ء کے نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول کے مطابق 12 ستمبر صبح:00 10 بجے فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ کے ہال میں کیا جائے گا۔ جب کہ نمایاں پوزیشن لینے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان 11ستمبر بروز پیر شام 6:00بجے بورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4