وفاقی وزیر کے رشتہ داروں کو کس روپ میں حاجیوں کے ساتھ مفت میں سعودی عرب بھیجا گیا؟ جان کر پاکستانی اپنے سر پکڑ لیں گے
کراچی (ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سردار یوسف کا پوتا سردار عباس اور بینک ملازم بھتیجا سردار اعجاز بھی حج کے موقع پر مالی لین دین میں ملوث رہے۔ مبینہ طور پر ان افراد نے سردار یوسف کی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
روزنامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سرداریوسف نے اپنے حلقے کے کونسلرز، چیئرمین اور قریبی رشتہ داروں سمیت پولیس ملازمین تک کو بڑی تعداد میں خدام الحجاج کی حیثیت سے سعودی عرب بھجوایا، جو وہاں حجاج کی مدد و رہنمائی کے بجائے خود حج کی ادائیگی میں مصروف رہے۔ یہی وجہ ہے کہ حجاج کی بڑی تعداد اپنی مشکلات اور پریشانی کا ذمہ دار سردار محمد یوسف کو سمجھتی ہے۔ تین دن قبل سعدیہ میں جب سردار محمد یوسف حجاج کرام کے سامنے آئے تو ناراض و مشتعل حجاج نے ان کو گھیر لیا۔ ان پر ٹرانسپورٹ، کھانے اور رہائش گاہوں کے حصول میں کمیشن لینے کے الزام لگا کر انہیں چور، چر کہا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سردار یوسف اپنی صفائی دینے کی کوشش کرتے رہے، لیکن کسی نے ان کو بات نہیں کرے دی۔