A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

دنیا کا انوکھا ترین ڈاکٹر جو علاج میں ناکامی پر مریض کو بھاری رقم واپس کرنے کی پیش کش کرتا تھا،ایک دن ایک کنجوس مریض اسکے پاس گیا تو ۔۔۔۔

دنیا کا انوکھا ترین ڈاکٹر جو علاج میں ناکامی پر مریض کو بھاری رقم واپس کرنے کی پیش کش کرتا تھا،ایک دن ایک کنجوس مریض اسکے پاس گیا تو ۔۔۔۔

Sep 10, 2018 | 00:10:AM

ایک ڈاکٹر کا طریقہ تھا کہ اگر کوئی مریض آئے اور ڈاکٹر اس کا علاج کر دے تو 500روپے فیس لے گا اور اگر علاج نہ کرسکا تو وہ مریض کو5000 روپے دے گا۔ ایک شخص بہت لالچی تھا۔ جب اسے اس بارے میں پتا چلا تو اسپتال جا کر کہا۔”مجھے کسی بھی چیز کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔“

ڈاکٹر نے نرس سے کہا۔ ”22 نمبر کی دوا لاﺅ۔“ ڈاکٹر نے دوا کے تین قطرے آدمی کے منہ میں ڈالے تو مریض چیخ کر بولا۔ ”یہ تو پیٹرول ہے۔“

ڈاکٹر نے کہا۔ ”آپ کی زبان ٹھیک ہوگئی ہے، مجھے 500 روپے فیس دے دیں۔“

اگلے دن وہ آدمی دوبارہ گیا اور کہا۔ ”میری یادداشت چلی گئی ہے۔“

ڈاکٹر نے نرس سے کہا۔ ”بائیس نمبر کی دوا لاﺅ۔“ آدمی نے حیران ہو کر کہا۔ ” یہ تو زبان کی دوا ہے۔“

ڈاکٹر نے جواب دیا۔ ”آپ کی یادداشت ٹھیک ہوگئی ہے۔“ اور اس نے مریض سے500 روپے وصول کرلئے۔

دو دن بعد وہ آدمی دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہا۔” میں اندھا ہوگیا ہوں۔“

ڈاکٹر نے اس کو500 روپے کا نوٹ دیتے ہوئے کہا۔ ”اس بیماری کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔ “

آدمی نے کہا۔ ”یہ تو500 سوروپے کا نوٹ ہے۔“

ڈاکٹر نے کہا۔ ”یہ آپ کی بیماری کا علاج ہے۔“ اور پھر اس آدمی سے500 روپے واپس لے لئے۔

(ماہرہ حسین ،لاہور)

مزیدخبریں