تھرپارکر: غذائی قلت ، وبائی امراض،مزید دو بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر: غذائی قلت ، وبائی امراض،مزید دو بچے دم توڑ گئے
تھرپارکر: غذائی قلت ، وبائی امراض،مزید دو بچے دم توڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹھی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید دو بچے دم توڑ گئے جب کہ 22 سالہ ریشماں نے خودکشی کرلی۔

ہم نیوز کے مطابق غذائی قلت اور وبائی مراض سے دو مزید بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق بچوں میں دو سالہ بچی دھنا محمد خان اور کھیموں مل کا نومولود بچہ شامل ہے،ماہ رواں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث تھر میں گزشتہ سالوں کے دوران درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ناکافی سہولیات کے باوجود علاقے کے ہسپتالوں میں کئی بچے زیرعلاج ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -