فرانس میں پھنسے چینی مسافروں کو لانے کیلئے طیارہ ٹوکیو پہنچ گیا

10 ستمبر 2018

تیان جن(آئی این پی/شِنہوا)تیان جن ائیرلائنز نے ٹوکیو میں پھنسے ہوئے چینی مسافروں کو لانے کیلئے ایک بڑا مسافر بردار طیارہ ٹوکیو تیان جن ائیر روٹ پر بھیجوا دیا۔یہ چینی مسافر جاپانی ہوائی اڈے پر سمندری طوفان اور زلزلے کے باعث پھنس گئے تھے۔چینی مسافر چین واپسی کیلئے جاپان کے چیتوسے ائیرپورٹ پہنچے تھے کہ ہوائی اڈے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے اور سمندری طوفان کے آثار نمایاں ہو گے جس پر کنسائی انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا اور یہ چینی مسافر ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تیان جن ائیر لائنز نے ایک اے320طیارے کی جگہ ایک 330۔200 مسافر بردار طیارہ جاپان بھیجوا دیا۔اس طیارے میں303مسافروں کی گنجائش ہے۔جو مسافروں کو لے کر چین واپس آئے گا۔

مزیدخبریں