تھریسامے نے برطانوی آئین کو خودکش جیکٹ پہنا کر ریموٹ بریسلز کو دیدیا : بورس جانسن

10 ستمبر 2018

لندن (آئی این پی ) سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی آئین کو خودکش جیکٹ پہنا کر اس کا ڈیٹونیٹر برسلز کے ہاتھ میں دے دیا ، چیکر ڈیل نے برطانیہ کے لیے دائمی سیاسی بلیک میلنگ کی راہ ہموار کر دی ، ایک فیاضانہ فری ٹریڈ ڈیل لینے کی بجائے برطانیہ یس سر، نوسر، کہہ رہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک آرٹیکل میں بورس جانسن نے کہا کہ چیکر ڈیل نے برطانیہ کے لیے دائمی سیاسی بلیک میلنگ کی راہ ہموار کر دی ہے۔اپنے آرٹیکل میں مسٹر جانسن نے الزام عائد کیا کہ یورپی یونین برطانیہ کو دھمکا رہی ہے لیکن انھوں نے یہ سوال بھی کیا کہ برطانیہ اس کا ردعمل اتنا کمزور کیوں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجائے ایک فیاضانہ فری ٹریڈ ڈیل لینے کے برطانیہ یس سر، نوسر، کہہ رہا ہے۔انھوں نے لکھا کہ اب تک مذاکرات کی ہر سطح پر برسلز نے جو چاہا وہ حاصل کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ تضحیک ہے

مزیدخبریں