افغان صوبے ،ہرات میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 9اہلکار ،10دہشت گرد ہلاک
کابل (آئی این پی ) افغانستان کے صوبے ہرات میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک 6 زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا ۔ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک،جبکہ5 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔