چینی نجی کمپنی نے سب آربیٹل راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

چینی نجی کمپنی نے سب آربیٹل راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

جوئی کوان(آئی این پی/شِنہوا)ایک نجی چینی کمپنی کا تیار کردہ سب آربی ٹل راکٹ گذشتہ روز کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔راکٹ شمال مغربی چین میں واقع جوئی کوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے چھوڑا گیا۔او ایس ۔ایکس ون4.5میچ رفتار کے ساتھ وزن اٹھا کر پرواز کر سکتا ہے۔یہ راکٹ چینی کمپنی ون سپیس نے تیار کیا ہے۔سب آربیٹل راکٹ عام طور پر زمین کے مدار کے گرد ایک چکر مکمل نہیں کرتے۔یہ سطح سمندر سے 100کلو میٹر سے زیادہ اونچائی پر جا کر پھر زمین کی طرف واپس گر جاتے ہیں،یہ راکٹ یا سیٹلائٹ ابتدائی طور پر سائنسی تجربات کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔کمپنی کا اس سال کے دوران یہ دوسرا راکٹ تھا جو لانچ کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر