A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

چینی نائب صدر کی شمالی کوریا کے قومی دن کے عشائیے میں شرکت

چینی نائب صدر کی شمالی کوریا کے قومی دن کے عشائیے میں شرکت

Sep 10, 2018

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے بیجنگ میں غیر ممالک کے ساتھ دوستی کے لئے چینی عوامی ایسوسی ایشن اور چین شمالی کوریا دوستی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شمالی کوریا کے قومی دن کی70ویں سالگرہ کے سلسلے میں دیئے گئے ایک عشائیے میں شرکت کی۔وانگ چھی شان نے70 برسوں میں سوشلسٹ انقلاب اور تعمیر کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں کیلئے شمالی کوریا کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان3تاریخی ملاقاتیں ہوئیں جن سے چین شمالی کوریا تعلقات کی طویل المدتی ترقی کے لئے سمت کا تعین کیا گیا۔

بین لاقوامی و علاقائی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود،نہ تو چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت کی طرف سے چین کے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے مضبوط موقف میں کوئی تبدیلی آئے گی نہ ہی چینی عوام کی طرف سے شمالی کوریائی عوام کے لئے دوستی میں کوئی کمی آئے گی۔چین شمالی کوریا کے ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل کرناچاہتا ہے،تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

مزیدخبریں