A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

عرب طیاروں کی بمباری میں حوثیوں کے 12 ماہرین ہلاک

عرب طیاروں کی بمباری میں حوثیوں کے 12 ماہرین ہلاک

Sep 10, 2018

ریاض(این این آئی)عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے ضلع الصفرا ء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ایک بیلسٹک میزائل اور راڈاروں کی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔ فضائی حملے میں حوثیوں کے میزائل اور راڈار بنانے کے 12 ماہرین بھی ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ لڑاکا طیارے نے صوبہ صعدہ کے ضلع الصفرا ء کے نزدیک ایک مقام پر بیلسٹک میزائل کی جگہ کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ۔انھوں نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ آپریشن گزشتہ روز کیا گیا اور حوثیوں کی ایک گاڑی اور میزائل کو تباہ کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ ہی کے ضلع سحار میں جبل عنم کے علاقے میں حوثیوں کی راڈار ذخیرہ کرنے کی ایک جگہ کو بھی تباہ کردیا ہے۔ یہ راڈار اتحادی طیاروں کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیے جارہے تھے۔اس فضائی حملے میں حوثیوں کے میزائل اور راڈار بنانے کے 12 ماہرین بھی ہلاک ہوگئے ۔

مزیدخبریں