بابری مسجد کی جگہ رام مندر ضرور تعمیر کیا جائے گا،بھارتی وزیر

10 ستمبر 2018

لکھنو(آئی این پی ) بھارت میں اتر پر دیش کے کوآپریٹو کے وزیرمکت بہاری ورمانے کہا ہے کہ ایودھیہ میں رام مندر ضرور تعمیر کیا جائے گا کیونکہ سپریم کورٹ ہماری ہے۔ لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے وزیر نے کہا کہ عدلیہ عاملہ اور انتظامیہ رام مندر کے مسئلے پربھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بابری مسجد کے انہدام کامعاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں ہے جس نے ایو دھیہ میں بابری مسجد یا رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کرنا ہے۔تاہم بی جے پی کے وزیر کے ا س بیان سے بھارت کے مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں