چین کی اگست کے دوران سویابین کی درآمد میں 14 فیصد اضافہ

چین کی اگست کے دوران سویابین کی درآمد میں 14 فیصد اضافہ

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران سویابین کی درآمد میں14 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ برازیل سے سویابین کی مسلسل درآمد ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ملک میں 9.15 ملین ٹن درآمد کی گئی جو جولائی کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔اگست 2017 ء کے دوران سویابین کی درآمد 8.44 ملین ٹن رہی تھی۔انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے امریکا سے اشیاء کی درآمد پر عائد 25 فیصد محصول کے باعث زیادہ تر تاجر برازیل سے درآمد کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے اس کی درآمد میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔یاد رہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی سے پہلے چین اس کی زرعی اجناس کا بڑا خریدار تھا اور 2017 ء کے دوران اس نے امریکا سے12.3 ارب ڈالر کی صرف سویابین درآمد کی تھی۔

مزید : عالمی منظر