اسرائیلی ٹاور کو نذر آتش کرنے کے لیے غزہ کی فضا میں اْڑتا جلتا ہوا ٹائر

10 ستمبر 2018

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک نئی وڈیو گردش میں آئی ہے جس میں فلسطینی مظاہرین کو غزہ پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں سرحدی پٹی پر واقع ایک اسرائیلی ملٹری کمیونی کیشن ٹاور کو آگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والے منظر کے مطابق ایک جلتے ہوئے ربر ٹائر کو فضا میں معلّق پتنگ کے ذریعے کنٹرول کر کے اْسے اسرائیلی ٹاور پر گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر رواں برس مارچ سے شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے جہاں فلسطینی مظاہرین اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہتا ہے۔ اب تک ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں