چین میں بزرگ شہریوں کے احترام کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

چین میں بزرگ شہریوں کے احترام کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین میں بزرگ شہریوں کے ساتھ شفقت اوراحترام کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔مہم یکم اکتوبر سے 31اکتوبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران معاشرے میں بزرگ شہریوں کے احترام اور ان کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرنے کے سلسلے میں شعور اجاگر کیا جائیگا۔اس کا اعلان گذشتہ روز بزرگ شہریوں سے متلعق نیشنل ورکنگ کمیشن نے کیا ہے۔کمیشن نے اپنے سرکل میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی،بزرگ شہریوں سے ملاقاتیں ہوں گئیں،ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی مدد کی جائیگی۔ْجبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران بزرگ شہریوں کا احترام برقرار رکھیں۔کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائیگا۔یہ سال چینی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کی40ویں سالگرہ بھی ہے اس لیے بزرگ شہریوں کو خوشی اور مسرت کے لمحات فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔جبکہ بزرگ شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور مالیاتی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر