خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 23 شانگلہ میں پولنگ کا عمل جاری

خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 23 شانگلہ میں پولنگ کا عمل جاری
خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 23 شانگلہ میں پولنگ کا عمل جاری

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی کے 23 شانگلہ پر پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، خیبرپختونخوا کے اس حلقے میں 135 پولنگ سٹیشنز قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 23 شانگلہ میں انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہو رہا ہے، فوجی جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہیں، پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہیں۔

پی کے 23 کا رزلٹ خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ پول ہونے پر کالعدم ہوا تھا، عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی کامیاب ہوئے تھے، اس نشست پر 13 امیدوار مدمقابل ہیں، نمایاں امیدواروں میں پی ٹی آئی کے شوکت یوسفزئی، متحدہ مجلس عمل کے محمد یار، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر زادہ، پیپلزپارٹی کے افسر الملک بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور