گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ اکتوبر 2020ء میں مکمل ہو جائے گا: وزارت منصوبہ بندی وترقی
اسلام آباد (این این آئی) گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ اکتوبر 2020ء میں مکمل ہو جائے گا۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام کے مطابق اس منصوبے پر 14 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی ٗ گوادر بندر گاہ میں اس وقت 4 برتھیں کام کررہے ہیں اور مستقبل میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے 9 مزید برتھوں کا اضافہ کردیا جائے گا۔ گوادر کی توانائی کی ضروریات کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے تین الگ الگ منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کا ٹیرف صرف 4 روپے 50پیسے فی یونٹ ہوگا۔
شاندرا موقع: آج ہی گوادر میں زیروپوائنٹ سے قریب ترین اپنا کمرشل یا رہائشی پلاٹ خریدنے کیلئے یہاں کلک کریں۔