A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا

Sep 10, 2018 | 12:14:PM

فیصل آباد(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے بلال پارک میں پیش آیا جہاں عاطف نامی شخص جائیداد میں سے اپنی بہنوں کو حصہ دینے پر تیار نہیں تھا اور اس کا مطالبہ تھا کہ بہنیں اپنے حصے کی جائیداد اس کے نام کر وا دیں۔گزشتہ روز بہن بھائیوں میں جائیداد کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول بہنیں نازیہ اور شازیہ نرس تھیں اور چھٹی پر گھر آئی ہوئی تھیں۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملنے پر قتل ہونے والی دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں