انتظارقتل کیس میں عدالت کامفرورملزم کو25 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

انتظارقتل کیس میں عدالت کامفرورملزم کو25 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم
انتظارقتل کیس میں عدالت کامفرورملزم کو25 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظارقتل کیس میں عدالت نے مفرورملزم طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو 25 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے قتل کیس کی سماعت کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر پولیس نے موقف اپنایاکہ ضمانت مستردہونے کے بعدملزم روپوش ہوگیا جبکہ اس کیس میں اے سی ایل سی کے 8 اہلکارگرفتارہیں۔جس پرعد الت نے مفرورملزم طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو 25 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دے دیا۔
یاد رہے کہ نوجوان انتظار کو 13 جنوری کی رات ڈیفنس کے علاقے میں چیکنگ کے دوران اینٹی کار لفٹنگ سیل کے عملے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور فائرنگ کرنے میں براہ راست ملوث ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر کے گن مین شامل تھے جب کہ اس کیس میں 9 پولیس افسران اور اہلکار گرفتار ہیں۔