دبئی حکومت کا سو روز میں 3500 غیرملکیوں کی جگہ مقامی افراد بھرتی کرنے کا اعلان

دبئی حکومت کا سو روز میں 3500 غیرملکیوں کی جگہ مقامی افراد بھرتی کرنے کا اعلان
دبئی حکومت کا سو روز میں 3500 غیرملکیوں کی جگہ مقامی افراد بھرتی کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آئی این پی ) دبئی حکومت نے آئندہ ایک سو دنوں میں 4مختلف شعبوں میں 3500غیرملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ،بینکنگ کے شعبے میں ایک ہزار مقامی نوجوانوں کے لئے اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

وزارت ہیومن ریسورسز نے مختلف ریاستوں کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیومن ریسورسز کی وزارت نے دبئی سمیت دیگر ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سو دنوں کے اندر سیاحت، بینکنگ، انشورنس اور ریٹیل سیلز کے شعبوں میں 3500تارکین کی جگہ اماراتی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں ایک ہزار مقامی نوجوانوں کے لئے اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ انشورنس کے شعبے میں 500غیر ملکیوں کی جگہ اماراتی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ سیاحت اور ریٹیل کے شعبے میں دو ہزار غیر ملکیوں کو فارغ کرکے ان کی جگہ مقامی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -