ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،ملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں،ملزم فرار

ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،ملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں ...
ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،ملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں،ملزم فرار

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے پر ملزم کے اہلخانہ اورپولیس میں ہاتھاپائی ہوئی جس میں2 اہلکارزخمی ہو گئے اور ملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ملزم کو فرار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرگودھا کے علاقہ شاہ پورمیں چھاپہ مارا جس کے دوران ملزم کے اہلخانہ اورپولیس میں ہاتھاپائی ہوئی اورملزم کی بہنوں نے اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں،ہاتھا پائی میں 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

واضح رہے کہ پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتھا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /سرگودھا