بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،51سالہ گفتارحسین شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،51سالہ گفتارحسین شہید
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،51سالہ گفتارحسین شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرخنجر سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 51سال کاگفتارحسین شہید ہوا گیا،پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرخنجر سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا اور پاک فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جھمرہ گاوں کارہائشی51سال کاگفتارحسین شہید ہوا گیا اور گفتارحسین کی شہادت مارٹرشیل لگنے سے ہوئی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی