’’تسبیح پڑھی اوراقامہ مل گیا ‘‘بیرون ملک پاکستانی کا ایسا روحانی تجربہ جو ہر کسی کے کام آسکتا ہے۔آپ بھی جانئے

10 ستمبر 2018 (14:13)

لاہور(نظام الدولہ)اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کی رضا سے ہی سب کچھ ہوتا ہے اور اللہ ہی نیک بندوں کو وسیلہ بناتا ہے ۔ڈیلی پاکستان کی وساطت سے آپ میرا وسیلہ بنے ہیں اور آپ نے جو تسبیح دی ،اللہ کے حکم سے میری مراد پوری ہوگئی ہے۔میں پریشان تھا کہ میرا اقامہ ختم ہوچکا تھا اور مالک دوبارہ سے نہیں دے رہا تھا ۔پاکستان واپس آنے کے حالات بن گئے تھے،میری ہر تدبیر رائیگاں جاچکی تھی۔اس قدر دباو میں آپ سے رابطہ کیا توآپ نے جو تسبیحات بتائیں وہی مالک اقامہ میرے گھر دینے آگیا اور مجھے پھر سے اچھی ملازمت مل گئی ہے بلکہ مزید کئی جگہ سے آفر بھی آگئی ہیں ۔میں آپ کا بے شکر گزار ہوں ۔اس سے پہلے آپ کی دی تسبیح سے میری بہن کی شادی بھی ہوگئی ۔ میری دعا ہے اللہ ڈیلی پاکستان کو خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھنے کا اجر عطا فرمائے ۔میں اپنے چند خواب آپ کو لکھ کر بھیج رہا ہوں ،میں اپنا گھر بنانا چاہتا ہوں اس لئے مجھے اب مزید کوئی تسبیح عنایت کردیں ۔(ایم ملک سعودی عرب )

جواب ۔شُکرالحمد اللہ کہ اللہ نے آپ کی مراد پوری کی ۔آ پ نے پوری استقامت اور توکل سے تسبیحات کی ہیں،نیک کا ٹھیک ہونا ضروری ہے ۔ اس لئے اللہ کو آپ کی ادا پسند آگئی ۔اپنا صدقہ ادا کریں اور پہلے والی ہی تسبیحات جاری رکھیں ،خاص طور پر استغفراللہ پڑھنا نہ چھوڑیں ۔ذاتی گھرکی تعمیر کے لئے ’’ یارب ‘‘ اکیس سو بار روزانہ دل میں اول آخر درود پاک کے ساتھ پڑھا کریں۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزیدخبریں