گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں کیاجارہا، ایسا نظام لارہے ہیں جس میں غریب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو:فواد چودھری

گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں کیاجارہا، ایسا نظام لارہے ہیں جس میں ...
گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں کیاجارہا، ایسا نظام لارہے ہیں جس میں غریب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو:فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں کیاجارہاہے،سبسڈی کانظام وضع کیاجائے گااور اس میں تبدیلیاں لائی جائیں گے،سبسڈی کامعاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھاجائے گا۔

ای سی سی اجلاس سے متعلق میڈیابریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی چوری میں بھی اضافہ ہوا اوراس وقت پاکستان میں گیس کا سیکٹر تباہ و برباد ہے،سوئی سدرن اور نادرن کو ن لیگ کی حکومت میں 156ارب روپے کا نقصان ہواجبکہ سلنڈرز کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوا، صوبے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کیخلاف اقدامات کریں،لیکن گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں کیاجارہاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نظام لارہے ہیں جس میں غریب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو،کسانوں کی سہولت کیلئے سبسڈی دی جائےگی،سبسڈی کانظام وضع کیاجائے، اس میں تبدیلیاں لائی جائیں گے،کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جائےگی،کوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے کسانوں کونقصان ہو،سبسڈی کامعاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھاجائے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب