کنڈوم دنیا بھر میں جوڑے مانع حمل کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن کینیا میں ایسا استعمال شروع کردیا گیا کہ سن کر کنڈوم بنانے والی کمپنیاں بھی دنگ رہ جائیں گی

کنڈوم دنیا بھر میں جوڑے مانع حمل کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن کینیا میں ایسا ...
کنڈوم دنیا بھر میں جوڑے مانع حمل کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن کینیا میں ایسا استعمال شروع کردیا گیا کہ سن کر کنڈوم بنانے والی کمپنیاں بھی دنگ رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کنڈوم دنیا بھر میں جوڑے مانع حمل کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن افریقی ملک کینیا میں اس کا استعمال پوری دنیا سے ذرا ہٹ کر ہے اور شائد جاننے کے بعد آپ بھی ششدر رہ جائیں گے کیونکہ اس سے کئی زندگیاں بچ جاتی ہیں ۔
بی بی سی اردو نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کینیا کے مچھوارے کنڈوم کا انتہائی حیران کن استعمال کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں ،وہاں مچھوارے دراصل کنڈوم کو سمندر میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ واٹر پروف ہوتے ہیں اور وہ مچھلیوں کیلئے جال بچھانے جانے سے قبل اسے اپنے موبائل فون پر چڑھا لیتے ہیں تاکہ ان کا موبائل فون گیلا نہ ہو اور یہ پانی کے اندر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھے ۔
اس طرح اگر سمندر میں مچھیروں کو کبھی کسی خطرے کا سامنا کرنا پڑتاہے یا طوفان آجاتاہے اور ان کی کشتی ڈوب جاتی ہے تو ایسی صورت میں وہ مدد کیلئے اپنے ساتھیوں کو بلا سکتے ہیں جبکہ وہ ساحل سمندر پر موجود اپنے گاہکو ں سے بھی رابطے میں رہ سکتے ہیں اور ڈیمانڈ کے مطابق مچھلیاں پکڑنے میں آسانی پیش آتی ہے ۔کینا میں اب بھی کنڈوم خریدنے کو معیوب سمجھا جاتاہے لیکن ان مچھیروں کیلئے اب یہ ایک ضرورت بن چکی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -