سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی،سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے: شہبازشریف

سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی،سی پیک گیم چینجر ہے، یہ ...
سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی،سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے: شہبازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی،سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے، سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے تحفہ ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکومت کی فیصلہ سازی کی کمزور قوت پر سوال اٹھا دیا،ان کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوااوراب ای سی سی میں گیس قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبرآئی،آپ فیصلہ کرکے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہے ہیں۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوگا، زراعت اورکاروبارکو فروغ ملے گا،سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے، سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے تحفہ ہے، سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد