پچاس لاکھ گھروں کی سالانہ تعمیر، وزیراعظم کا اونر شپ لینے کا فیصلہ، کمیٹی کو دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

پچاس لاکھ گھروں کی سالانہ تعمیر، وزیراعظم کا اونر شپ لینے کا فیصلہ، کمیٹی کو ...
پچاس لاکھ گھروں کی سالانہ تعمیر، وزیراعظم کا اونر شپ لینے کا فیصلہ، کمیٹی کو دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان  کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم بذاتِ خود پچا س لاکھ گھروں کی سالانہ تعمیر کے  پروگرام کی اونر شپ لیں گے ، وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت تاکہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے۔

 حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہاوسنگ کی جانب سے وزیرِ اعظم کوہاؤسنگ کمیٹی کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔  سیکرٹری ہاوسنگ نے وزیر اعظم کو ملک میں گھروں کی موجودہ صورتحال اور سالانہ طلب سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مطلوبہ زمین، تعمیرات کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز اور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامی سطح پراور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ  پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے،  پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی اور ہاوسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ  ملک کے کونے کونے میں واقع سرکاری اراضیوں کے علاوہ محض پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گیسٹ ہاوسز اوردیگرسرکاری عمارتوں اور املاک کی اربوں روپے کی زمین کو برؤے کار لا کر ہاوسنگ پروگرام کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔