A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ہمیں غلامی کے نئے دورکی طرف لےجایاجارہاہے،مزاحمت کریں گے،قوم کودھوکانہ دیاجائے:مولانافضل الرحمان

ہمیں غلامی کے نئے دورکی طرف لےجایاجارہاہے،مزاحمت کریں گے،قوم کودھوکانہ دیاجائے:مولانافضل الرحمان

Sep 10, 2018 | 16:48:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں غلامی کے نئے دورکی طرف لےجایاجارہاہے،مزاحمت کریں گے،قوم کودھوکانہ دیاجائے،حکمران کھل کرسامنے آگئے ہیں،حکومتی عزائم پرآل پارٹیز کاکانفرنس بلائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی پہلی باراقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی،پاک چین دوستی ہرپاکستانی کے دل کی آوازہے، ہمیں غلامی کے نئے دورکی طرف لےجایاجارہاہے،مزاحمت کریں گے،قوم کودھوکانہ دیاجائے،حکمران کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزباغ دکھانےوالوں نے مہنگائی کاپہاڑتوڑدیا،ملک کونئی نظریاتی جہددی جارہی ہے،مہنگائی سے قوم کی کمرتوڑدی گئی، مدارس کی رجسٹریشن کومنسوخ کردیاگیاہے، پہلی بارایک حکومت کشمیرکے مسئلے کونظراندازکررہی ہے، حکومت مسئلہ کشمیرنظراندازکرکے بھارت سے پینگیں بڑھارہی ہے،تمام قوتوں کوایک پیج پرلاکرسب سے مشاورت کریں گے اور حکومتی عزائم پرآل پارٹیز کاکانفرنس بلائیں گے۔

مزیدخبریں