سعودی لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے پر سعودی عرب میں غیرملکی گرفتار، اتنی سی بات پر کیوں پکڑ لیا گیا؟ تفصیل جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سعودی لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے پر سعودی عرب میں غیرملکی گرفتار، اتنی ...
سعودی لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے پر سعودی عرب میں غیرملکی گرفتار، اتنی سی بات پر کیوں پکڑ لیا گیا؟ تفصیل جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک سعودی لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے پر غیرملکی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ البوابہ کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا تعلق مصر سے ہے اور یہ لڑکا لڑکی ایک ہی دفتر میں کام کرتے ہیں۔ جہاں انہوں نے ایک ساتھ ناشتہ کیا۔ جس پر سعودی شہری سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کرنے لگے اور پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور اس نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ویڈیو میں ایک موقع پر نقاب پوش لڑکی نے اپنے ہاتھ سے لڑکے کو نوالہ کھلایا۔ ممکنہ طور پر لڑکی اسی حرکت پر سعودی شہری مشتعل ہوئے اور اس نوجوان کی گرفتاری کی نوبت آئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو اس مصری لڑکے نے خود بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس نے اپنی اس کولیگ کے ہمراہ اس سے قبل بھی کئی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر رکھی تھیں۔ اب سعودی صارفین وہ ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔اس حالیہ ویڈیو کے پوسٹ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ”ہم نے اس نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کمپنی کے مالک کو بھی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے جس کے آفس میں یہ ویڈیو بنائی گئی۔“

مزید : عرب دنیا