A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

نوجوان لڑکی کی فیس بک پوسٹ پر اس کے باپ کا کمنٹ، کھول کر دیکھا تو شرم سے رنگ لال ہو گیا، کیونکہ اس کے باپ نے لکھا تھا کہ ۔۔۔

نوجوان لڑکی کی فیس بک پوسٹ پر اس کے باپ کا کمنٹ، کھول کر دیکھا تو شرم سے رنگ لال ہو گیا، کیونکہ اس کے باپ نے لکھا تھا کہ ۔۔۔

Sep 10, 2018 | 17:25:PM

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج سوشل میڈیا کے ذریعے والدین باآسانی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں لیکن اگر والدین سوشل میڈیا کے استعمال میں اتنے طاق نہ ہوں تو انہیں ذرا احتیاط برتنی چاہیے ورنہ خود کو اور اپنے بچوں کو ایسی ہی شرمساری سے دوچار کر بیٹھیں گے جیسی شرمندگی اس برطانوی لڑکی کو اپنے باپ کے ایک کمنٹ پر ہوئی۔ ویب سائٹ Mumsnetپر اس لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میں نے اپنے باپ کو فیس بک استعمال کرنا سکھایا لیکن اب اس پر مجھے پچھتاوا ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران فیس بک پرنوٹیفکیشن آیا، جس میں درج تھا کہ میرے باپ نے میری ایک پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔ جب میں نے فیس بک کی ایپلی کیشن کھولی اور یہ کمنٹ پڑھا تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ اس کمنٹ میں میرے باپ نے classic vintage porn UKلکھا ہوا تھا۔یقینا یہ فقرہ میرے والد نے گوگل پر سرچ کیا ہو گا اور پھر غلطی سے کاپی کرکے میری پوسٹ پر کمنٹس میں شیئر کر دیا۔“

لڑکی نے مزید لکھا کہ ”میرے والد نے بعد میں یہ کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا، اس کمنٹ پر تو جو شرمساری مجھے ہوئی سو ہوئی لیکناب میں چند دنوں بعد اپنے باپ کے گھر اپنی فیملی سے ملنے کے لیے جانے والی ہوں اور ابھی سے شرمندگی محسوس کر رہی ہوں۔ میں پورا دن یہی سوچتی رہتی ہوں کہ اس کمنٹ کے بعد پہلی بار میں اپنے باپ کا سامنا کیسے کروں گی۔“ویب سائٹ پر ایک صارف نے یہ کہہ کر اس لڑکی کو تسلی دینے کی کوشش کی کہ ہو سکتا ہے تمہارے باپ کا اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہو اور ہیکرز نے یہ کمنٹ کیا ہو۔ تاہم لڑکی مطمئن نہیں ہوئی اور جواب میں لکھا کہ کسی وائرس اٹیک کی وجہ سے جو کمنٹس پوسٹ ہوتے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی لنک ہوتا ہے۔ میں نے اپنے باپ کو اس کمنٹ کے جواب میں ؟؟لکھا جس کے بعد اس نے یہ کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ انہوں نے خود ہی غلطی سے کر دیا تھا۔

مزیدخبریں