ملک میں پانچ ہزار کا نوٹ بند ہو رہا ہے یا نہیں ؟سٹیٹ بینک بھی میدان میں آگیا

ملک میں پانچ ہزار کا نوٹ بند ہو رہا ہے یا نہیں ؟سٹیٹ بینک بھی میدان میں آگیا
ملک میں پانچ ہزار کا نوٹ بند ہو رہا ہے یا نہیں ؟سٹیٹ بینک بھی میدان میں آگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈ یا پر افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ 5ہزار کا نوٹ بند ہونے لگا ہے جس کے باعث لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے ،لوگ خرید و فروخت اور رقم کے لین دین کے معاملات میں بھی 5ہزار کا نوٹ لینے سے انکار کر رہے ہیں تاہم اب اس افواہ پر سٹیٹ بینک میدان میں آگیا ۔ان کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں ہو رہا، 5 ہزار کے نوٹوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں کی بندش کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان خبروں کو تیزی سے پھیلا رہی ہے کہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومت نے 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان خبروں کے حوالے سے کسی قسم کی حکومتی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آرہی تھی، جس کی وجہ سے کاروباری طبقے کے افراد پریشانی کا شکار تھے۔تاہم اب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے کر اس کی تردید کر دی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں ہو رہا، نوٹوں کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور ایسی کوئی بھی سفارش زیر غور نہیں ہے۔

مزید : بزنس