حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا مگر کب ؟ جان کر سرکاری ملازمین کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی

حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا مگر کب ؟ جان کر سرکاری ملازمین کی خوشی کی انتہاء ...
حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا مگر کب ؟ جان کر سرکاری ملازمین کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور،کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواہ حکومت نے نئے اسلا می سال کے آغاز کے موقع پر پورے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے یکم محر م الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،محکمہ ایڈمنسٹریشن نے تعطیل کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم محرم الحرام اور نئے اسلامی سال کے آغاز کی خوشیاں دینے کے لئے پورے صوبے میں تعطیل کا اعلان کرتے ہیں تا کہ مسلمان نئے اسلامی سال کا آغاز خوشیوں سے کریں۔

دوسری جانب مرکزی صدراہلسنت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کرے،حضرت عمر کؓے یوم شہادت پر وزیراعظم عام تعطیل کا اعلان کریں،سندھ حکومت کے یکم محرم کو جلوس نہ نکالنے کے حکم کے پابند نہیں،یکم محرم کو تمام حلقوں سے جلوس نکالیں گے،راستے روکے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنادیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور /سندھ /کراچی