عارف علوی اور عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پرضمنی انتخابات 21 اکتوبرکوہونگے:الیکشن کمیشن

عارف علوی اور عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پرضمنی انتخابات 21 ...
عارف علوی اور عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پرضمنی انتخابات 21 اکتوبرکوہونگے:الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ا ین اے247اورپی ایس 111پرضمنی انتخابات 21 اکتوبرکوہونگے،دونوں نشستوں پر کاغذات نامزدگی 13 سے 15ستمبر تک جمع ہونگے ،الیکشن کمشنرحیدرآباد امتیاز علی کلہوڑو ریٹرننگ افسر ہونگے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 عارف علوی کے صدرپاکستان بننے پرخالی ہوئی تھی جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 عمران اسماعیل کے گورنرسندھ بننے پر خالی ہوئی تھی۔