انٹرنیٹ کی رفتار بتانے والی معروف ترین ویب سائٹ ”سپیڈ ٹیسٹ“ نے کس پاکستانی نیٹ ورک کو سب سے تیز انٹرنیٹ کا ایوارڈ دیا؟ حیران کن خبر آ گئی

انٹرنیٹ کی رفتار بتانے والی معروف ترین ویب سائٹ ”سپیڈ ٹیسٹ“ نے کس پاکستانی ...
انٹرنیٹ کی رفتار بتانے والی معروف ترین ویب سائٹ ”سپیڈ ٹیسٹ“ نے کس پاکستانی نیٹ ورک کو سب سے تیز انٹرنیٹ کا ایوارڈ دیا؟ حیران کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیٹ کی رفتار معلوم کرنے کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ Speedtest.net نے جاز کمپنی کی 3G اور 4G سروسز کو سب سے زیادہ تیز رفتار قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ویب سائٹ چلانے والی کمپنی ”اوکلا“ کے مطابق جاز کمپنی انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے اپنے حریفوں سے واضح طور پر آگے ہے جس کے بعد پاکستان کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے نیٹ ورک کو اب سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔

اوکلا کی جانب سے سپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ ملنے پر جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ جاز نے ہمیشہ کوشش کی کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کی جائیں اور جب ’اوکلا‘ جیسی کمپنی کی جانب سے جاز کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے تو یہ بہت بڑی جیت ہے۔

اوکلا کے ایگزیکٹو نائب صدر جیمی سٹیون نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ پر روزانہ لاکھوں سپیڈ ٹیسٹ ہوتے ہیں جس کے باعث ہم نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے معیار کی بہترین جانچ کی ہے اور اس دوران پاکستان میں جاز کے نیٹ ورک کو سب سے بہتر قرار دینا خوشی کا باعث ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی