’اس ریڈیو چینل میں خواتین کے ساتھ یہ شرمناک کام کیا جاتا ہے اس لئے استعفیٰ دے رہی ہوں‘ پاکستان کی معروف ریڈیو میزبان نے استعفیٰ دے دیا، اور ساتھ ہی وجہ ایسی بتائی کہ ہر کوئی ہل کر رہ گیا

’اس ریڈیو چینل میں خواتین کے ساتھ یہ شرمناک کام کیا جاتا ہے اس لئے استعفیٰ دے ...
’اس ریڈیو چینل میں خواتین کے ساتھ یہ شرمناک کام کیا جاتا ہے اس لئے استعفیٰ دے رہی ہوں‘ پاکستان کی معروف ریڈیو میزبان نے استعفیٰ دے دیا، اور ساتھ ہی وجہ ایسی بتائی کہ ہر کوئی ہل کر رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی ہراس کے خلاف ایک طرف تو عالمی پیمانے پر ’می ٹو‘ مہم چل رہی ہے مگر دوسری جانب ہمارے ہاں بھی یہ مہم پے در پے سامنے آنے والے جنسی ہراس کے انکشافات کی صورت میں معاشرے کے ایک بھیانک پہلو سے پردہ ہٹا رہی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر پاکستان کے ایک مشہور ریڈیو چینل میں خواتین ملازمین کے ساتھ بلا روک ٹوک جاری جنسی ہراس کے انکشاف کی صورت میں سامنے آئی ہے۔


ویب سائٹ parhloکے مطابق ’ریڈیو سماءایف ایم‘ کے مقبول پروگرام ’لگاﺅ وِد تحریم‘ کی میزبان تحریم منیبہ نے جنسی ہراس کے الزامات لگاتے ہوئے اپنی نوکری سے استعفٰی دے دیا ہے۔ ایف ایم 107.4 پر اُن کا شو روزانہ شام 5 سے رات 8 بجے تک پیش کیا جاتا تھا۔


سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریم نے بتایا ہے کہ ” میں نے گزشتہ روز سماءFMسے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں ایسے ادارے میں کام جاری نہیں رکھ سکتی جہاں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی اور ہر کوئی مجرموں کی تحفظ میں لگا ہوا ہے۔ امتیازی سلوک ، ہراس اور کردار کشی کے باعث میں سماءFMپر اپنا پروگرام مزید پیش نہیں کررہی۔ مجھے سٹوڈیو میں ہراساں کیا گیا اور اس کا ثبوت جو کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی صورت میں تھا اسے فوراً ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اگر ٹی وی اور ریڈیو پر شناخت رکھنے والی لڑکی کے ساتھ یہ ہوسکتا ہے تو سوچیں کہ باقی لڑکیاںکیا کچھ فیس کرتی ہوںگی؟ کیا وہ ایسے ہی شکوہ کر سکتی ہیں ؟ آواز اُٹھا سکتی ہوں گی ؟ کوئی ان کی سنتا ؟ ہمارے ہاں تو متاثرہ شخص ہی پستا ہے جب تک مر نہ جائے۔ “