A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

Sep 10, 2018 | 19:50:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، نئے اسلامی سال 1440ہجری کا آغاز  12 ستمبرکو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کی،اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر  میں منعقد کیا گیاجس  میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ ،اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے ۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے محرم الحرام کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا ،ملک بھر میں مطلع ابر آلود تھا،جس کی وجہ سے کہیں سے چاند نظر آنے  کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ  جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروزجمعہ المبارک کو ہوگی۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

مزیدخبریں