معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کے پیٹ میں چھری گھونپ دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہربنس پورہ کے علاقہ میں شوہر نے تلخ کلامی کے بعد چھریوں کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ کی حدود نئی آبادی میں شوہر آفتاب اور بیوی نگہت کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور شوہر نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کر کے بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور پھر خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا ۔ اطلاع پر پولیس سروسز ہسپتال پہنچ گئی ۔ڈاکٹروں کے مطابق عورت کے پیٹ میں چھریاں لگی ہیں جبکہ خاوند کے بازو پر چھری لگی ہے جو اس نے خود ماری ہے ،معاملہ دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا ہے ۔پولیس کارروائی شروع کر دی