ہانگ کانگ کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ نہیں ملا مگر ایشیاءکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا لیکن اب ایشیاءکپ کے میچوں کا کیا سٹیٹس ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

ہانگ کانگ کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ نہیں ملا مگر ایشیاءکپ کیلئے کوالیفائی ...
ہانگ کانگ کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ نہیں ملا مگر ایشیاءکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا لیکن اب ایشیاءکپ کے میچوں کا کیا سٹیٹس ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (آئی سی سی) میں شروع ہونے والے ایشیاءکپ میں ہانک کانگ کی شرکت کے باوجود تمام میچوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہو گا۔

ہانگ کانگ نے کوالالمپور میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کیا تھا اور اس وقت ایشیاءکپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنت میں شریک یہ واحد ٹیم ہے جسے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ نہیں مل سکا جس کے باعث یہ سوال پیدا ہوا کہ ایشیاءکپ میں بالخصوص ہانگ کانگ کے میچوں کا کیا سٹیٹس ہو گا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ایسی صورتحال پیدا ہونے پر واضح کر دیا ہے کہ ایشیاءکپ پر بھی وہی قانون لاگو ہو گا جو ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ پر ہوا تھا جس میں کھیلنے والی ٹیموں میں سے متعدد ٹیمیں ایسی تھیں جنہیں ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ نہیں ملا۔ یہ صورتحال مداحوں کیلئے بڑی گمبھیر ثابت ہوئی جسے آسان بنانے کیلئے آئی سی سی نے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے تمام میچوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیدیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق حقیقت تو یہ ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل سٹیٹس کی حامل 16 ٹیموں کے علاوہ دیگر تمام ٹیموں کیلئے ایسے ٹورنامنٹس کو اوپن رکھنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا ایسے تمام ٹورنامنٹس کے میچوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیدیا جاتا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کی ناصرف خوبصورتی برقرار رہے بلکہ ون ڈے سٹیٹس نہ رکھنے والی ٹیم کیلئے بھی اعزاز بنے۔

مزید : کھیل