جوجھوٹ بولتے وہ قوم کے لیڈر نہیں بن سکتے،این اے 131میں سچ اور جھوٹ کا معرکہ ہوگا:خواجہ سعد رفیق

جوجھوٹ بولتے وہ قوم کے لیڈر نہیں بن سکتے،این اے 131میں سچ اور جھوٹ کا معرکہ ...
جوجھوٹ بولتے وہ قوم کے لیڈر نہیں بن سکتے،این اے 131میں سچ اور جھوٹ کا معرکہ ہوگا:خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر ریلوے و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ وزیراعظم ہاؤس پہنچے نہیں پہنچائے گئے ہیں، اب باونڈریاں مارکر کام نہیں چلے گا کام کرکے دکھانا پڑے گا، یہ ایوان میں آستین چڑھاکرآئے اپنی لکھی ہوئی تقریرپھینکی ،جو منہ میں آیا کہتے رہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق وزیر ریلوے و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہاجو جھوٹ بولتے ہیں وہ سب کچھ بن سکتے ہیں قوم کے لیڈر نہیں بن سکتے،ہم انتظارکررہے ہیں کہ یہ این اے131میں کس کومقابلے میں اتاررہے ہیں،این اے 131میں اب پھر سچ اور جھوٹ کا معرکہ ہوگا،ہمارے دونوں ایم پی ایز جیت گئے لیکن عمران خان کوجتوایاگیا، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت گئے لیکن دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں ملی، آپ حکمران بنادیے گئے حکمرانوں کی طرح برتاؤ کریں،ہم جمہوریت اور ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں،ہم اگر عمران خان کی سیا ست کرتے تو ہرشہر میں کنٹینر ہوتا،عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دیں، رویے میں روا داری پیدا کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بجلی گھر بنائے ،کیا ہم نے چندہ مانگ کر کام کیا، ان تماشوں سے کچھ نہیں ہوگا کام کرو کام ،کام کرنا ان کو آتا نہیں ہے لمبی لمبی چھوڑتے ہیں،قوم کے لیڈروں کو دوغلا پن زیب نہیں دیتا،احتساب کا ڈراما نہ دکھاو انتقام سے حکومت نہیں چلتی،پٹرول مہنگا،گیس مہنگی کیا یہ نیا پاکستان ہے، ہر روز سیاسی انتقام سے متعلق ایک خبر آتی ہے ، انتقامی سیاست کرو گے تو حکومت کیسے چلاو¿ں گے،ریلوے کے وزیر دیانت دار افسروں سے بدتمیزی بند کریں، لوگوں سے تمیز سے پیش آئیں دیانت دار لوگوں سے کام لیں، 65سال ریلوے ڈوبتا رہا ہم نے پانچ سال میں 65 سال کاکام کیا،شیخ رشید نے کہاریلوے میں سی پیک پر کوئی کام نہیں ہوا، وہ جھوٹ بول رہے ہیں ہم نے ایم ایل ون مکمل کیاہے،ریلوے کے وزیر صاحب سے گزارش ہے کہ ریلوے کے دیانت دار افسروں کی بے عزتی بند کریں۔