لاہور:بچوں سے زیادتی کرنے کے ساتھ ویڈیو بنا نے والے ملزمان کی تفتیش حساس ادارے کے حوالے،بچوں کی 3فحش ویڈیو برآمد

لاہور:بچوں سے زیادتی کرنے کے ساتھ ویڈیو بنا نے والے ملزمان کی تفتیش حساس ...
لاہور:بچوں سے زیادتی کرنے کے ساتھ ویڈیو بنا نے والے ملزمان کی تفتیش حساس ادارے کے حوالے،بچوں کی 3فحش ویڈیو برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں سے اجتماعی زیادتی اور ان کی وڈیو بنانے والے تینوں ملزمان سے حساس ادارہ بھی تفتیش کرئے گا جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے دو روز قبل کامران ، قاسم اور ظہیر کو گرفتار کیا تھا جن پر الزام تھا کہ ملزمان درجنوں بچوں کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیو بنا چکے ہیں اس حوالے سے انواسٹی گیشن پولیس کے سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سے ان ملزمان سے تفیش کی جا رہی ہے جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی واضع رہے ملزمان کے قبضے سے 3بچوں کی ویڈیوز برآمد کی جا چکی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف