بیجنگ میں انٹرنیٹ عدالت قائم کر دی گئی

بیجنگ میں انٹرنیٹ عدالت قائم کر دی گئی
بیجنگ میں انٹرنیٹ عدالت قائم کر دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(آئی این پی)چین میں دوسری انٹرنیٹ عدالت کا افتتاح بیجنگ میں ہوا۔اس عدالت میں ذاتی کاروباری معاملات،ذاتی معلومات اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی آن لائن حقوق کے تحفظ کے بارے میں مقدمات دائر کئے جاسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے فراڈ وغیر ہ کے مقدمات بھی اسی عدالت میں زیر سماعت آئیں گے۔آن لائن خریداری،خدمات کے معاہدے،لین دین،کاپی رائٹ کے تنازعات بھی عدالت میں نمٹائے جا سکیں گے۔بیجنگ ہائیر پیپلز کورٹ کے نائب صدر عین فینگ ڈے نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سے متعلق بڑھتے ہوئے مقدمات کے باعث علیحدہ عدالت قائم کی گئی۔یاد رہے کہ اسی ماہ چین کے جنوبی شہر گوانگ زو میں بھی انٹرنیٹ عدالت قائم کی جائیگی۔ 

مزید : بین الاقوامی /سائنس اور ٹیکنالوجی